|

وقتِ اشاعت :   10 hours پہلے

تربت : تربت میں پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں اسلحہ ڈیلر عاقب شکاری جاں بحق ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق عاقب اپنے گھر سے نکل کر شہر کی سمت جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے انہیں نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں عاقب کو تین گولیاں لگیں۔

زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے تربت ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

فائرنگ کرنے والے حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔مرحوم عاقب شکاری کو اسلحے کی خرید و فروخت کے حوالے سے علاقے میں جانا جاتا تھا۔ ان کے قتل کے محرکات معلوم نہ ہو سکے۔

عوامی حلقوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *