کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز ہری نے کہا کہ پڑھے بغیر فوری طور پر بجٹ کو عوام دوست قرار نہیں دے سکتے ،
جمعہ کے اجلاس میں اپوزیشن اپنا موقف رکھے گی ، یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن ہمیشہ تجاویز پیش کرتی ہے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے لئے بھی اپوزیشن نے اپنی تجاویز پیش کیں۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان کا بجٹ آج پیش ہواہے1 گھنٹے میں بجٹ کاپی نہیں پڑھ سکتے بجٹ کے حوالے سے جمعہ کو اپوزیشن اپنا موقف پیش کریگی، میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ پہلے سے بجٹ کو عوام دوست بجٹ قرار نہیں دے سکتے۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رکن میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی نمائندگی کو یقینی بنایا جائے اپوزیشن موجود ہے،اپنا موقف بھی سامنے پیش کریں گے
Leave a Reply