|

وقتِ اشاعت :   June 19 – 2025

کوئٹہ:  کوئٹہ میں جائیداد کے تنازعے پرلے پالک بھائی نے فائرنگ کرکے 2بھائیوں کو ہلاک کرکے گھر کے صحن میں دفن کردیا

پولیس کے مطابق چھ ماہ قبل ملزم عدنان نے جائیداد کے تنازعے پر اپنے دو بھائیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد انہیں گھرکے صحن میں دفن کردیاپولیس نے بتایا کہ ملزم کی سابقہ بیوی نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ ملزم عدنان جسے مقتولین کے والدین نے گود لے کرپالا تھا فائرنگ کرکے اپنے دو بھائیوں کو ہلاک کردیا ہے جس پرپولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کردیا پولیس نے بتایا کہ مجسٹریٹ کے آنے پر مقتولین کی نعشیں ہسپتال منتقل کی جائیں گی۔