|

وقتِ اشاعت :   June 21 – 2025

کوئٹہ: مستونگ میں نا معلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت2افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہفتہ کو مستونگ کے علاقے کلی دتو کے مقام پر نامعلوم مسلح افرا د نے گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شکیل احمد بنگلزئی اور عدنان دہوار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے نعشیں قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔