تربت: بلوچستان گرینڈ الائنس کے قائدین پر طاقت کا استعمال اور گرفتاری افسوسناک ہیں جسکی شدید مذمت کرتے ہیں،
بی ایس او، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے قائدین کی گرفتاری، ملازمین پر طاقت کا استعمال کرکے تشدد کا نشانہ بنانا افسوسناک اور شرمناک عمل ہیں، جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،
صوبائی وزراء کی جانب سے بلوچستان گرینڈ الائنس کے قائدین کو مذاکرات کے نام پر بلا کر دھوکہ دہی سے گرفتار کرنا حکومت کی نا اہلی کی منہ بولتا ثبوت ہے
تو دوسری جانب بلوچستان کے بسنے والے بلوچ پشتون روایات کو پاؤں تلے روندا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان کے صوبائی وزرا نے بلوچستان گرینڈ الائنس کے وفد سے ملاقات کرکے ان کے مطالبات تسلیم کیے جس میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں کیلئے 11 ارب روپے صوبائی حکومت کے جانب سے مختص کیے جائے گے
اور 3 ارب روپے وفاقی بجٹ سے برقرار رہے گا اور جامعہ بلوچستان سے منظور شدہ نوٹیفکیشن جس میں اساتذہ و ملازمین کی الاؤنسز جتم کیے گئے
وہ نوٹیفکیشن اعلی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا مگر حالیہ بجٹ میں بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں کیلئے صرف 8 ارب مختص کرنا حکومتی اراکین کی اپنے وعدوں کی خلاف ورزی ہیں جو بلوچستان میں تعلیم دشمن پالیسیوں کا تسلسل ہیں۔
دنیا کے تمام ممالک علم و شعور کیلئے جامعات کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے جدید تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک ملک دوسرے ملک کو پیچھے چھوڑنے کی دوڑ میں ہیں کوئی بھی خطہ اور ملک جدید ٹیکنالوجی کے بغیر اپنا دفاع اور تحفظ کسی صورت نہیں کر سکتی، ٹیکنالوجی بغیر بہترین نظام تعلیم کے بغیر ممکن نہیں
لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں طویل عرصے سے تعلیم دشمن پالیسیوں کے تحت بلوچستان کے تمام تعلیمی اداروں کو مالی بحران اور بے ضابطگیوں کا شکار بنا رہے ہیں۔ آئے روز اساتذہ ملازمین اور طلباء کیلئے نئے مسائل پیدا کئے جاتے ہیں،
اور اگر ملازمین اپنی بنیادی حقوق اور جدید تعلیم کیلئے آئینی طریقہ سے پر امن احتجاج کرتے ہیں تو ان پر طاقت کا استعمال کرکے تشدد کا نشانہ بنا کر خاموش کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔
بیان کے آخر میں کہا گیا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن حکومت کی اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں بلوچستان گرینڈ الائنس کے اس سیاسی و پر امن جدوجھد میں بلوچستان گرینڈ الائنس کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گا۔