|

وقتِ اشاعت :   June 28 – 2025

کوئٹہ : بلوچستان گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام پریس کلب کوئٹہ کے سامنے خواتین ملازمین کااحتجاجی مظاہرہ بلوچستان گرینڈالائنس کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر عبدالسلام زہری تر جمان علی بخش جمالی خواتین رہنماء بی بی جان کاکڑ ناہیدہ بی بی زاہدہ کاکڑ گرینڈالائنس سجاد رند شمس خلجی ملک سعید لہڑی ودیگر کے قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے منعقد ہوا۔

مظاہرے میں بڑی تعداد میں خواتین ملازمین کے ساتھ ساتھ مرد ملازمین نے بھی شرکت کی اپنے مطالبات کی منظوری وفاق کے طرز پر 30% ڈسپیریٹی الاؤنس کی فراہمی تنخواہوں میں تفریق کے خاتمہ اور گرفتار قائدین بلوچستان گرینڈ الائنس عبدالقدوس کاکڑ علی اصغر بنگلزئی سمیت دو سو کے قریب گرفتار کارکنا ن کی فوری رہائی کے لیئے شدید نعرے بازی کی –

کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان بھر میں بلوچستان گرینڈ الائنس کے زیراہتمام احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور پریس کلبز کے سامنے مطالبات کے حق میں مظاہروں کا انعقاد ہوا۔

مظاہرین نے اپنے خطابات میں چارٹر ڈ آف ڈیمانڈ کے زریعہ فراہم کیئے گئے تمام تر مطالبات کی منظوری تنخواہوں میں تفریق کے خاتمہ وفاق کے طرز پر بلوچستان ملازمین کو 30% ڈسپیریٹی الاؤنس کی فراہمی اور گرفتار قائدین سمیت تمام ورکرز کی فی الفور باعزت رہائی کا مطالبہ تمام تر مطالبات کی منظوری ساتھیوں کی رہائی تک تحریک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔صوبے میں ہفتہ کو بھی تمام تر ہسپتال سکولز اور سرکاری دفاتر کی تالہ بندی جاری رہی