|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2025

اسلام آ با د /کوئٹہ : اسپیکر قومی اسمبلی سے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق خان اچکزئی کی ملاقات ملک کی مجموعی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وفاق اور تمام صوبوں کے مابین قریبی روابط ناگزیر ہیں،

بلوچستان ایک اہم صوبہ ہے بلوچستان کی تعمیر و ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی نے بلوچستان اسمبلی کے اراکین اور عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین کے مابین ہم آہنگی کے فروغ کیلئے باہمی روابط میں اضافہ ضروری ہے،ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قومی یکجہتی اور اتحاد ناگزیر ہے۔