|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2025

بلوچستان صوبائی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ 2 روز میں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیلابی ریلے اور ڈیم میں ڈوبنے سے 5 خواتین جاں بحق ہوگئی ہیں۔

بلوچستان صوبائی انتظامیہ کے مطابق ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے سے 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

دوسری جانب زیارت ڈیم میں ڈوبنے سے خاتون جاں بحق ہوئی۔

ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی ایک خاتون اور مرد کو بچالیا گیا تھا۔

اسی طرح زیارت میں ڈیم میں ڈوبنے والی 2 خواتین کو بھی ریسکیو کرلیا گیا تھا۔