|

وقتِ اشاعت :   July 1 – 2025

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ میں ایک روزہ سائنس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے طلباء￿ ، اساتذہ، والدین، اور دیگر حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں تنظیم کے مرکزی قائدین نے بطور مہمان شرکت کیا۔ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء￿ و طالبات نے سائنس کے مختلف شعبہ جات جیسے کہ فزکس، کیمسٹری، بائیوکیمسٹری، بائیوٹیکنالوجی، اورانفارمیشن ٹکنالوجی پر تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کیں۔

اس سائنسی تقریب میں سائنس کے مختلف فیلڈز جن میں سائنس و ٹکنالوجی، فزکس، کیمسٹری، بائیوکیمسٹری اور بائیوٹکنالوجی پر طالبعلموں نے پریزنٹیشن پیش کیا جن میں ان شعبوں کی تاریخی پس منظر، موجودہ سائنسی ترقیات، اور مستقبل میں ان کی افادیت کو اجاگر کیا گیا۔ تقریب سے بساک کے مرکزی چیرمین نے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو صرف کتابی علم تک محدود نہیں رکھنا بلکہ سائنسی، فکری اور تخلیقی میدان میں بھی اْن کی صلاحیتوں کو اْجاگر کرنا ہے۔

بلوچ نوجوانوں کے اندر بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں، انہیں صرف ایک پلیٹ فارم، حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی ضرورت ہے جو ہمیں کرنا ہے۔

شرکاء￿ کی جانب سے اس سائنسی میلے کو بے حد سراہا گیا، اور متعدد اساتذہ و والدین نے اس امید کا اظہار کیا کہ بساک آئندہ بھی ایسے تعمیری اور تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہے گی، جو نہ صرف طلباء￿ کے ذہن کو تخلیقی بنیاد پر ترقی دے گی بلکہ سماجی ترقی کے نئی راہیں بھی کھولیں۔