|

وقتِ اشاعت :   July 3 – 2025

کوئٹہ :  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ 25جولائی حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی کیلئے اور لاقانونیت آمریت ظلم وجبرکے خلاف اسلام آبادکی طرف لانگ مارچ شروع کریں گے

انشا اس تاریخی لانگ مارچ میں بلوچستان کے تمام علاقوں زبانوں کے ہزاروں لوگ ہوں گے اسلام آباد کے حکمران بلوچستان سے زیادتیاں وسائل کی لوٹ مارجعلی لوگوں کومسلط ,بارڈربندش ولوگوں کوجبری غائب کرنابندحقوق وسائل پردسترس دے دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت میں تقاریب سے خطاب اوروفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیاانہوں نے کہا کہ ان حالات میں بلوچستان کے عوام کے لیے مایوسی کی بجائے پرا من جمہوری اور آئینی مزاحمت, خوف کے ماحول کو توڑنے کے لیے میدان میں نکلنے کی ضرورت ہے۔

اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد کے حکمر انوں کے ظلم و جبر کے خلاف بلوچستان کے عوام کو بیدارومنظم اورمتحدکریں گے۔ ایف سی کو بلوچستان سے نکالنے، لاپتہ افراد کی بازیابی، بارڈر کا روبار کھولنے، سی پیک میں حصہ دینے چیک پوسٹوں اور شاہراں پرعوام کی تذلیل کے خلاف 25 جولائی بروز جمعہ کوئٹہ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کریں گے

بلوچستان کے عوام بلخصوص نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ اس پر امن،جمہوری وآئینی مزاحمت اور جد وجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔انشا اللہ کامیابی بلوچستان کے عوام کو ملیگی اور اسلام آباد کے حکمران اور ان کے سہولت کار ناکام ہونگے میں 25جولائی کو کوئٹہ سے اسلام آباد مارچ کی قیادت کرونگا۔