کوئٹہ : اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کے اہل خانہ نے اپیل کی ہے کہ سماجی رہنما، قبائلی عمائدین اور بااثر شخصیات ان کی بازیابی کے لیے موثر کردار ادا کریں۔
انہوں نے اغوا کاروں سے بھی درخواست کی کہ وہ انسانی ہمدردی، بلوچی روایات اور قبائلی اقدار کا احترام کرتے ہوئے محمد حنیف نورزئی کو باحفاظت رہا کریں۔تربت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد حنیف نورزئی کے بھائی گلداد نورزئی نے بتایا کہ 4 جون 2025 کو اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی اپنی فیملی کے ہمراہ تمپ سے کوئٹہ جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہوئے۔
اغوا کاروں نے ان کی فیملی کو چھوڑ دیا، مگر محمد حنیف نورزئی تاحال لاپتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ محمد حنیف ایک ایماندار، نڈر اور عوام دوست افسر ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی۔اہل خانہ نے مسلح گروہ سے اپیل کی کہ وہ بلوچی اقدار، انسانیت اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد حنیف نورزئی کو فوری اور بحفاظت رہا کریں۔
ساتھ ہی سیاسی رہنماں، قبائلی عمائدین، علما اور سماجی شخصیات سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی تاکہ اس بے گناہ افسر کی بازیابی ممکن بنائی جا سکے۔