کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ اسلام آبادکے حکمرانوں اوراسٹبلشمنٹ کابلوچستان میں عسکری سیاسی معاشی مداخلت کے خلاف بلوچستان کے عوام ونوجوان 25جولائی کوئٹہ سے اسلام آبادلانگ مارچ شروع کریں گے،
بارڈر ٹریڈ بندش30لاکھ لوگوں کوبے روزگارکرنے کے مترادف ہے،ہم لاپتہ افرادکی بازیابی سیاسی آزادی کے حصول کیلئے جدوجہدکررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوادرمیں تقریب سے خطاب جماعت اسلامی ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہاسلام آبادکے حکمرانوں نے بلوچستان کودینے کے تھانے نہیں تعلیمی ادارے ترقی اورروزگارچاہیے اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کے مسائل لاقانونیت لوٹ مارلوگوں کوجبری طورپرغائب کرنے کے ذمہ دار ہیں۔
25جولائی نوجوانوں شہریوں قبائلی عوام اورعلمائے کرام سمیت ہرطبقہ فکرکے لوگوں کے ہمراہ کوئٹہ سے اسلام آبادکی طرف مارچ شروع کریں گیامرائے اضلاع لانگ مارچ کی تیاری بھرپورطریقے سے شروع کریں
عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے ہیں جماعت اسلامی عوام کی امیدوں وخواہشات کے مطابق حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی کیلئے جمہوری مذاہمت کا کاسفر جاری رکھے گی ظلم جبرلاقانونیت لوٹ مارومافیازکاراستہ روکھنے کیلئے سب کوساتھ لیکرچلونگا۔