|

وقتِ اشاعت :   July 7 – 2025

تربت؛ آل پارٹیز کیچ اور انجمن تاجران کیچ کے وفدکا مغوی اسسٹنٹ کمشنر تمپ کے اہلخانہ سے ملاقات ہمدردی کا اظہار کیا۔

وفد میں آل پارٹیز کیچ کے کنوینئر نواب شمبیزئی،نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی صدر یونس جاوید،فداجان بلیدی، معتبر شیرجان بلوچ،جماعت اسلامی کیچ کے امیر غلام اعظم دشتی،انجمن تاجران مکران کے صدر اسحاق روشن دشتی،ضلع کیچ کے صدر نثار احمد جوسکی،حاجی جمال خان مری،کاروباری شخصیت حاجی فدا دشتی،ومرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے رہنماء￿ شامل تھے۔

اس موقع پر آل پارٹیز کیچ کے کنوینئر نواب خان شمبیزئی نے اہلخانہ مغوی اسسٹنٹ کمشنر تمپ حنیف نورزئی کے بھائی ودیگر رشتہ داروں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ مغوی اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو انسانی وعلاقائی ہمدردی کی بنیادوں پر رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو انسانی بنیادوں پر رہا کرکے انکے خاندان کے تکلیف اور دکھ کو سمجھا جائے۔