مچھ : بلو چستان کے ضلع کچی کے علا قے مچھ بازار میں مسلح افراد کی جا نب سے دکان پر دستی بم حملہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔
پو لیس کے مطابق گزشتہ روز مچھ با زار میں مسلح افراد نے حلوائی کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا
جو زوردار دھما کے سے پھٹ پڑا دھما کے سے دکاندار عبدالغفار ولد حاجی عبدالجبار راجپوت زخمی ہو گیا جسے سول ہسپتال مچھ میں طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔