|

وقتِ اشاعت :   July 8 – 2025

کوئٹہ : صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر مانگی ڈیم پروجیکٹ کی گاڑی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ترجمان حکومت بلوچستان کی جانب سے میڈیا کو نیوز ریلیز کرکے پی ڈی کو بغیر کسی شواہد کے ہٹایا گیا

حالانکہ مذکورہ گاڑی ہمارے محکمے کی نہیں اور جعلی نمبر پلیٹ لگاکر میرے محکمے کی تضحیک کی گئی میرے محکمے کی خریدی گئی کوئی گاڑی باہر سیاحتی مقام پر نہیں گئی کیا دوسرے سیکرٹریز اور اہلخانہ سرکاری گاڑیاں استعمال نہیں کررہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سرکاری گاڑی کی تصویر وائرل ہوئی تھی اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ گاڑی مانگی ڈیم پروجیکٹ کے ڈائریکٹر کے زیر استعمال تھی اورناران کے پکنک پوائنٹ پر موجود سرکاری نمبر پلیٹ کی گاڑی کو میرے محکمے سے منسوب کیا گیا حالانکہ مذکورہ گاڑی ہمارے محکمے کی نہیں ہے۔

پانی کا مسئلہ دیرینہ ہے مانگی ڈیم کی تکمیل سے کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گامانگی ڈیم کی تعمیر کے لیے ہماری سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے 2017 میں پروجیکٹ کے لیے 3 گاڑیاں خریدی گئی تھیں گاڑیوں کا رنگ سفید اور نمبر مینول تھاجس گاڑی کا اسکینڈل سامنے آیا ہے وہ میں نے منگوائی ہے وہ 2023 ماڈل کی گاڑی ہے ہماری گاڑیوں میں ٹریکر لگے ہوئے ہیں گاڑی کوئٹہ سے باہر گئی ہی نہیں ایسے ہی سوشل میڈیا پر واویلہ کیا گیا کہ پی ایچ ای کی گاڑی ناران میں موجود ہے اور اس معاملے پروجیکٹ ڈائریکٹر مانگی ڈیم کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیاپروجیکٹ ڈائریکٹر کو میرے وزیر بننے سے پہلے تعینات کیا گیا تھاعہدے سے ہٹائے گئے

پروجیکٹ ڈائریکٹر سے میرا کوئی ذاتی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ کیا سرکاری ملازمین کے اہلخانہ سرکاری گاڑیاں استعمال نہیں کر رہے صرف میرے محکمے کو ہی ٹارگٹ کیوں بنایا گیا اگر میرے محکمے کی گاڑی ہوتی تو بھی ہمیں مطلع کرنا چاہیے تھاترجمان حکومت بلوچستان نے میڈیا کو جاری کئے گئے

بیان میں کہا ہے کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہٹا دیا گیا ہے بغیر تصدیق کے ایکشن غیر مناسب ہے اس پروجیکٹ کے پی ڈی کو ہٹایا گیا جس کی تکمیل کے لیے جانوں کی قربانیاں دی گئی ہیں انہوں نے کہاکہ بغیر کسی تحقیقات اور انکوائری کے ایکشن لیا گیاہمارے محکمے میں اس ماڈل کی کوئی گاڑی نہیں ہے اگر ترجمان حکومت بلوچستان نے وزیراعلی کے کہنے پر پریس کانفرنس کی تو وضاحت کریں اگر ترجمان حکومت بلوچستان نے خود پریس کانفرنس کی ہے تو کاروائی ہونی چاہیے

مانگی ڈیم سے پانی کی فراہمی امسال دسمبر میں شروع کرنے جارہے ہیں اس اہم موقع پر پروجیکٹ کو متنازعہ بنانے کا کیا مطلب ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا رہا ہے مانگی ڈیم کوئٹہ کی تقدیر بدلے گایہ پروجیکٹ آخری مراحل میں ہے مانگی ڈیم صرف مٹی کا بند نہیں ہے۔جلد بازی میں جو بیانات دیئے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اگر میں قصور وار ثابت ہوا تو میں اپنے عہدے سے برخاست ہو جاؤں گا۔