|

وقتِ اشاعت :   July 9 – 2025

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے عوام کے مسائل نچلی سطح پر حل کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ کوآرڈینشن کمیٹیاں قائم کردیں،ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں علاقے سے منتخب رکن اسمبلی بھی شامل ہوں گے۔

محکمہ خزانہ بلوچستان کے حکام کے مطابق صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام 36اضلاع کیلئے ایک ایک ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہے جو ضلعی سطح پر قائم ڈسٹرکٹ کوارڈینشن کمیٹی کی نگرانی میں خرچ ہوگا ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں علاقے سے منتخب رکن اسمبلی،ایس پی،اور دیگر حکام شامل ہوں گے ڈسٹرکٹ کوارڈینشن کمیٹی ضلع میں کھلی کچہری منعقد کرکے عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری اسکیمیں بنائے گی اور ان اسکیموں پر فوری کام شروع کیا جائے گا۔