سبیل: سبی میں نامعلوم افراد پولیس چوکی پردستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق بدھ کو سبی کے علاقے ہرنائی پھاٹک پر پولیس چوکی پرپولیس اہلکارچیکنگ میں مصروف تھے
کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔