|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2025

کوئٹہ:  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ حقوق روزگار,وانصاف کی فراہمی وسائل پردسترس لاپتہ افرادمنظرعام پرلانے دیانتدارحکمران آنے سے مسائل میں کمی آسکتی ہے۔

لوگوں کوغائب وسائل پرقبضہ بارڈربندش بے لاکھوں لوگوں کوبیروزگارکرنے کے باوجوداحتجاج پرپابندی بدترین ظلم ہے 25جولائی اسلام آبادلانگ مارچ شروع کریں علمائے کرام ومدارس کے طلباء بھی ہمراہ ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں جمعیت طلبا عربیہ کے زیراہتمام “حقوق دینی مدارس بنعوان بلوچستان کے سلگتے مسائل اوردینی مدارس کے طلبہ کاکردار”کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاکنونشن سے سابق امیرصوبہ عبدالمتین اخوندزادہ جمعیت علماء پاکستان کے مفتی محمد جان قاسمی جمعیت اتحادالعلماء کے مولاناعبدالکبیرشاکرجمعیت طلباء عربیہ کے حافظ بخت اللہ کاکڑ, مولاناعبدالحمیدمنصوری,

 مولاناخلیل الرحمان شاہوانی,حافظ صفی اللہ نے بھی خطاب کیامولاناہدایت الرحمان نے مزیدکہاکہ اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کے عوام کوحقوق,انصاف نہیں دیں گے تو شاہراہیں بندہوگی۔

بچوں کو لاپتہ کریں اور لواحقین کو دھمکی دیں کہ شاہراہوں کو بند نہیں کریں۔وزراء خوش ہیں کہ مجھے پی ایس ڈی پی میں ایک ارب روپیہ ملے ہیں باقی جوظلم ناانصافی لاقانونیت ہواس پرخاموش رہے مصور کاکڑ کو مرنے دو، ماؤں کے بچوں کو لاپتہ ہونے دو عوام مر رہی ہے تو مرنے دو اس ظلم کے خلاف اگر کوئی بولے گا تو مارا جائے گاہمیں موت کا خوف نہیں کیا ہم موت سے ڈرکر چپ ہوکر بیٹھ جآئیں اگر ہم موت سے ڈرنے والے ہوتے تو ہم سیاسی جدو جہد نہ کرتے۔میں نوجوانوں کو پہاڑ پر جانے کا نہیں کہونگا، اسلام آباد کے ظالم حکمران بمباری کرکے ہمیں مار دیں گییہ چاہتے ہیں

کہ ہمیں مار کر ختم کر دیجب تک سیاسی راستہ کھلا ہے ہم سیاسی راستہ اختیار کریں گے نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ سیاسی راستہ اختیار کرو بیشک لوڑی لنگڑی جمہوریت ہیجس دن یہ راستہ بھی بند ہوا تب ہم پہاڑوں کا بھی رخ کریں گییہ کہتے ہیں فتنہ الفساد ہندوستان یہاں ملوث ہیکیا مصورکاکڑکو ہندوستان نے قتل کیا۔

اسی ارب روپے امن کی فراہمی عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے آپ کھارہے ہواورہمارے نوجوانوں کو ہندوستان قتل کر رہا ہے یہ ہندوستان نہیں آپ ہوہم نے اسلام کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیااسلام آباد کے حکمرانوں حقوق مانگنے جارہے ہیں اس لیے کہ اختیارات بھی اسلام آباد کے حکمرانوں کے پاس ہیں اوربے انصافی بدامنی لاقانونیت کے ذمہ داربھی یہی ہیں پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن بلوچوں پشتونوں کے قاتل اوراسٹبلشمنٹ کے آلہ کارہیں۔شریف وبھٹو خاندان نے بلوچستان میں قتل عام کروایا،

ان سے خیرکی کوئی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔کنونشن سے خطاب میں عبدالمتین اخوندزادہ نے کہا کہ مدارس کے طلباء￿ کو وظائف، سہولیات دیئے جائے، افغانستان کی حکومت کو تسلیم کیا جائے ملک کو جمہوری اصولی انقلابی اورانسانیت کی رہنمائی وخدمت کرنے والے حقیقی نظریاتی علمائے کرام کی ضرورت ہے۔