|

وقتِ اشاعت :   July 10 – 2025

گوادر: نیشنل پارٹی تحصیل گوادر کی جانب سے پانی و بجلی بحران۔ بارڈر کی بندش۔

ٹرالرنگ اور دیگر مسائل کیخلاف گوادر پریس کلب گوادر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

احتجاجی مظاہرہ میں نیشنل پارٹی کے کارکنان نے پارٹی کے پرچم اور مطالبات پر مبنی پلے کارڈ ھاتھوں میں اٹھا رکھے تھے۔

احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ھوئے نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ھوت عبدالغفور۔ تحصیل صدر ولید مجید۔ سنیئر رھنما عابد رحیم سہرابی اور حمید انجینیئر نے کہاکہ کل کا سنگاپور و دبء آج پیاسا ہے۔ پانی کا بحران مصنوعی پیدا کردہ ہے۔

جی ڈی اے سوڈ ڈیم سے گوادر تک پانی لانے میں ناکام رہا ہے جبکہ محکمہ پبلک ھیلتھ گوادر عوام کو پانی دینے میں ناکام رہ چکا ہے۔ 200 میگاواٹ بجلی کے ھوتے ھوئے بھی ضلع گوادر کے عوام کو بجلی نہیں دی جارہی جسکے ذمہ دار گوادر کے ایم این اے اور ایم پی اے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ سوڈ ڈیم میں تین ماہ کا پانی باقی ہے۔ شادی کور ڈیم میں ڈیڈھ سال کا پانی باقی ہے جبکہ سنٹسر کے بوروں میں کافی مقدار میں پانی موجود ہیں۔

لیکن اداروں میں پانی دینے کی خوائش نہیں ہے۔

گوادر کو مسائلستان بنایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو وزیراعلی انکی بھترین خدمات پر سرٹیفیکٹ پیش کرتی ہے لیکن تحقیقاتی ادارے گوادر میں آکر پہلے تحقیق کریں کہ سید ظہور شاہ ھاشمی لائبریری پر کتنا پیسہ خرچ کیاگیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ اسلام آباد سے لیکر جیونی تک جو سسٹم بنائی گء ہے اسکو ختم کیئے بغیر ملک کے مسائل حل نہیں ھونگے۔

انھوں نے کہاکہ پانی کے پیدا کردہ بحران پر سکریٹری پبلک ھیلتھ گوادر میں آکر کیمپنگ کریں تاکہ وہ ساری صورتحال سے واقف ھوں اور چیف کیسکو کو بھی گوادربلایا جائے تاکہ بجلی کی تمام تر صورتحال انکے سامنے واضح ھوں۔ 200 میگا واٹ ھونے کے باوجود ضلع گوادر میں بجلی کا مسلہ درپیش ہے۔ ٹرانسفارمر خراب ھونے پر ایک ایک ماہ تک انکی مرمت نہیں ھوتی۔

تاریں بوسیدہ ھوگء ہیں جو آئے روز گررہے ہیں جس کے سبب دو تین حادثات بھہ رونما ھوئے کن سے لوگوں کی قیمتیں جانیں چلی گء۔ بارڈر اور کنٹانی کو بند کردیا گیا لوگوں کی روزگار بند کردی گء ہے تو نوجوان کہاں جانیں۔ نوجوانوں کو باغی بنانے کے ذمہ دار سرکار خود ہے۔

ٹرالنگ نے سمندر کو بانجھ بنایا ہے انکی روک تھام نہیں کی جارہی ہے۔ الیکشن سے پہلے بڑے بڑے دعوی کرنے والے ایم پی اے بننے کے بعد گوادر عوام کے لیئے کردار ادا نہیں کررہا ہے۔

ایم این اے اور ایم پی اے تمام مسائل کے ذمہ دار ہیں۔

انھوں نے کہاکہ اس کٹھن دور میں تمام پارٹیاں۔ سول سوسائٹی۔

انجمنیں ملکر گوادر کے مسائل پر جدوجہد کریں۔

انھوں نے کہاکہ جی ڈی اے اور پبلک ھیلتھ ضلع گوادر کے پانی کا مسلہ فوری طور پر حل کریں بصورت دیگر انکے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ مظاہرہ مہں نظامت کے فرائض بی ایس او کے سی سی ممبر ظریف دشتی نے سرانجام دیئے۔