|

وقتِ اشاعت :   July 13 – 2025

خاران:  خاران میں ڈی آئی جی رخشان آفس پر نامعلوم افراد کے بم حملے میں 2افرادزخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو خاران میں ڈی آئی جی رخشان آفس پر نامعلوم افرا د نے بم پھینکے جو زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں 2مزدور زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس مزید کارروائی کررہی ہے

۔دریں اثناء صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے ڈپٹی کمشنر اورایس ایچ او سٹی کے ہمراہ ہسپتال کا دورہ کیا اورزخمیوں کی عیادت کی