کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب جان نوشیروانی کی صدارت میں ڈپٹی کمشنر آفس خاران میں ایک اہم آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو، ضلع کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان، انجمن تاجران اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔
اجلاس کا بنیادی مقصد ضلع خاران کو درپیش مجموعی مسائل، امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی امور پر مشاورت۔ اور اس موقع پر تمام شرکاء نے کھل کر اپنی آراء کا اظہار کیا اور عوامی مسائل کو اجاگر کیا۔
صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا ضلع خاران کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد دیکھنا میرا خواب نہیں بلکہ میرا وژن ہے۔
ہمیں باہمی مشاورت، رواداری اور ہم آہنگی کے جذبے سے آگے بڑھنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مستقبل یقینی بنایا جا سکیانہوں نے تمام سیاسی نمائندوں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اختلافات کے بجائے اشتراکِ عمل کو فروغ دیا جائے تاکہ مسائل کا دیرپا اور مؤثر حل نکالاجائے
اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء نے ضلع خاران کی بہتری اور عوامی فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔