کوئٹہ : بلوچستان میں رہائش پذیررجسٹرڈ افغان مہاجرین کی صوبے میں قیام کی مدت تیس جون کو ختم ہوگئی،
بلوچستان حکومت نے وفاقی حکومت کے احکامات آنے تک پولیس اور لیویز کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کے مراسلے کے مطابق صوبے میں رہا ئش پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی قیام کی مدت گذشتہ ماہ 30جون کو ختم ہوگئی ہے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی ملک بدری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے
وفاقی وزرات سیفران ،کمشنریٹ آف افغان مہاجرین کی ہدایت پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے آئی جی پولیس ،کمشنر ز ،ڈپٹی کمشنرز اور پولیس حکام کو رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی اور تنگ کرنے سے روک دیا ۔
کمشنریٹ آف افغان مہاجرین کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قیام دس افغان مہاجرین کیمپس سمیت مختلف علاقوں میں تین لاکھ پانچ ہزار رجسٹرڈافغان مہاجرین رہائش پذیر ہیں ۔