کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے عوام پرکئی دہائیوں سے ظلم ہورہاہے بلوچستان کے وسائل معدنیات لوٹے جارہے ہیں اسلام آباد کے حکمران عوام پرسازش کے تحت اشاروں پرچلنے والے مافیازمسلط کیے جارہے ہیں
ہمیشہ سے عوام کی ان کے مینڈیٹ کی توہین کی جاتی ہیں سیکورٹی ادارے بلوچستان میں آئینی قانونی ذمہ داری سیکورٹی کے علاوہ سب کچھ کرتے ہیں ان حالات میں جماعت اسلامی نے 25جولائی حقوق کے حصول لاقانونیت ظلم وجبراسلام آبادکے حکمرانوں کی بلوچستان میں عسکری سیاسی معاشی مداخلت کے خلاف لانگ مارچ کافیصلہ کیاہے۔آئے روز شاھراھوں پر ڈکیتیاں،ٹائروں پر برسٹ مار کر ناکارہ بنانااور سامان سمیت ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کا سد باب کیاجائے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے امرائے اضلاع وذمہ داران سے گفتگومیں کیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کوپینے کا پانی، تعلیم، صحت اور روزگار جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رکھاگیا ہیں،
جبکہ اسلام آباد کے مسلط کردہ طبقہ کرپشن اور اقتدار کی سیاست میں مصروف ہیامرائے اضلاع ذمہ داران اراکین 25 جولائی کوامیرصوبہ کی قیادت میں کوئٹہ سے اسلام آباد تک ہونے والے تاریخی لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرے جماعت اسلامی نیہمیشہ اسمبلی کے اندروباہر بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کیاہے اورکرتے رہیں گے اسلام آبادلانگ مارچ کسی جماعت یا شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ اس کرپٹ نظام کے خلاف ہے جس نے بلوچستان کو پسماندگی،
غربت اور بدحالی کی طرف دھکیل دیاہمارامطالبہ ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل پریہاں کے عوام کوحق دیاجائے بلوچستان کے وسائل سیکورٹی فورسزیاوفاقی اداروں کے نہیں بلکہ غربت بدحالی بے روزگاری ختم کرنے کیلئے ہیں۔بلوچستان کے عوام کوپینے کاصاف پانی،
معیاری تعلیم،انصاف صحت کی سہولیات اور روزگار کی فوری فراہم کیاجائیکرپشن اور اقربا پروری کا خاتمہ کیاجائے لوگوں کوغائب کرنے ٹرکوں کوجلنے کیلئے جیسے بدامنی کیواقعات ختم امن وامان بحال کیاجائے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ظلم و ناانصافی لاقانونیت کے خلاف اس پرامن لانگ مارچ اورانقلابی جدوجہد میں جماعت اسلامی کاساتھ دیں