|

وقتِ اشاعت :   July 16 – 2025

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین ایران کی خود مختاری اور وقار کے تحفظ کی حمایت جاری رکھے گا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایران سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ چین ایران کے جوہری ہتھیار نہ بنانے کے عزم کو اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کے ایران کے حق کا احترام کرتا ہے، چین ہمیشہ طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کی مخالفت کرتا ہے، چین اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سفارت کاری کے ذریعے امن قائم کرنے کی ایران کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ایرانی جوہری مسئلے کے حل، مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ایران کی تمام فریقوں کے ساتھ مکالمے کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہیں۔