کوئٹہ : نیشنل پارٹی کی صوبائی پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کے امن و امان کو موجودہ حکومت نے جس نااہلی کے ساتھ برباد کیا ھے اس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی، ایک طرف عوام کہ بنیادی حقوق کو پامال کیا جا رھا ھے تو دوسری طرف عوام کی جان و مال کو جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ھے مجموعی طور پر بلوچستان میں سفر کرنا محال ھو چکا ھے مگر خصوصا سبی تا ڈیرہ مراد جمالی نیشنل ھائے وے،بختیار آباد تا بھاگ،
نوتال تا گنداواہ روڈز عملا عوام کے لیے نوگو ایریاز بن چکے ھیں حکومتی رٹ اور امن قائم کرنے والے سیکیورٹی ادارے چند جرائم پیشہ افراد کا قلع قمہ کرنے کی صلاحیت مکمل طور پر کھو چکے ہیں بلکہ یہ بات بھی زبان عام ھے کہ اس پورے ریجن میں جرائم پیشہ افراد کی سرے عام گروہ کی صورت میں لوٹ مار کرنے کی کھلی اجازت حکومتی اداروں کی سرپرستی میں دی گئی ھے آئے روز لوٹ مار جرائم پیشہ افراد کا مشغلہ بن چکا ھے نیشنل پارٹی اس امر کو بھی المیہ سمجھتی ھے
کہ آج تک کسی جرائم پیشہ افراد کو امن قائم کرنے والے اداروں نے قانون کی گرفت میں نہیں لایا اور ناھی ان کہ خلاف کوئی جامعہ حکمت عملی اپناتے ھوئے ان کہ خاتمے کہ لیئے عملی ایکشن لیا ھو جس کہ باعث عوام پورے ریجن میں ایک خوف اور لوٹ مار کہ ماحول میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ھے جس کہ خلاف نیشنل پارٹی بھرپور انداز میں آواز اٹھائے گی اور حکومت کو یہ واضع کرتی ھے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے عملی کرادر ادا کرے اور امن قائم کرنے کہ لیئے سبی ،نصیر آباد ریجن میں پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز میں باکردار آفیسران تعینات کرے تاکہ امن قائم ھو سکے
نیشنل پارٹی عوام کے حقوق اور اس کی جان ومال کی حفاظت کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے ھوئے کسی صورت خاموش نہیں بیٹھے گی۔