اسلام آباد /کوئٹہ : ایمان پاکستان تحریک کے چیئرپرسن و صوبائی اسمبلی کے ممبر فرح عظیم شاہ نے قلات بس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قلات میں مسافر بس پر بہیمانہ حملہ قابل مذمت عمل ہے
ایسے واقعات میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا بے گناہ لوگوں کے خون سے آلودہ ہاتھ جلد قانون کی گرفت میں ہونگے
ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی، افسوس ناک واقعہ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔