کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ تاجرٹرانسپورٹرزسمیت ہرطبقہ فکرکے لوگ لانگ مارچ میں ساتھ دیں خوداوردوست واحباب کیساتھ گاڑی بھی ساتھ لیجانے کیلئے تیارہوجائے
تاجربرادری نے قومی مفاداجتماعی مسائل کے حل کیلئے جدوجہدمیں ہمیشہ جماعت اسلامی کاقومی اورمقامی سطح پرساتھ دیاہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں انجمن تاجران بلوچستان کے صدرعبدالرحیم کاکڑ سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیا اس موقع پر25جولائی اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں اور تاجر برادری کی حمایت کے حوالے سے گفتگوہوئی۔اس موقع پرنائب امیر صوبہ زاہد اختر بلوچ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری صابر پانیزئی، اسامہ ہاشمی اور تاجربرادری وجماعت اسلامی کے دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔مولاناہدایت الرحمان نے مزیدکہاکہ ظلم جبرلاقانونیت ناانصافی لوٹ مار کی وجہ سے بلوچستان کے عوام تنگ آمدبجنگ آمدکی کیفیت میں ہیں مسائل مشکلات کے گرداب میں پھنسے ہونے کے باوجودنہ سننے والانہ حقوق وانصاف والااس کے برعکس جمہوری احتجاج پرپابندی اوراحتجاج کرنے والوں پرتشددگرفتاری اورمقدمات کاسامناکرناپڑتاہے
اسلام آباد کے حکمرانوں نے اہل بلوچستان کوہرصورت حقوق دینے ہوں گے اس موقع پرانجمن تاجران بلوچستان کے صدرعبدالرحیم کاکڑنے ہرقسم کے تعاون کایقین دلایا۔