|

وقتِ اشاعت :   July 17 – 2025

سبی : سبی کے نواحی علاقے موضوعہ رضا چانڈیہ میں نئے وئیر کی تعمیر پر علاقے کے زمینداروں اور کاشتکاروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے علاقے کے مفاد عامہ اور کاشتکاروں کیخلاف گہری سازش قرار دیا ہے

علاقے کے کاشتکار اور عوام نے کہا ہے کہ موجودہ وئیر کے لئے جگہ کا انتخاب پانی فراہمی کے تیکنیکی خامیوں کا شکار ہے جو کہ علاقے میں کاشتکاروں کو مشکلات کا شکار بنا دیا ہے ?وئیر جو کہ پہلے موضع رضا چانڈیہ میں قائم تھا پانی فراہمی کے لئے بہتر اور تمام علاقے کے لئے فایدہ مند تھا

موجودہ وئیر کاقیام چند باثر افراد کی زمینوں کو پانی فراہمی کے لئے بنایا گیا ہے جسے علاقے کے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔علاقہ۔کینوں اور کاشتکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ وئیر سے متعلق عوام تحفظات کے خاتمے کے لئے حکام علاقے کا فوری کرکے حالات کا جائزہ لیں اور کا تاجروں کو درپیش مشکلات کا ازالہ کریں