قلات: قلات میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق، تفصیلات کے مطابق قلات میں شیخ حاجی کے مقام پر نامعلوم افراد کے فائرنگ سے میر سجاد احمد جتک ولد سردار زادہ میر رستم خان جتک اور مظہر خان ولد عبدالصمد قوم نیچاری سکنہ قلات جاں بحق ہوگئے
پولیس نے نعشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئی مزید تفتیش قلات پولیس کر رہی ہے۔