تربت: ایک اور لاپتہ شخص ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی کوششوں سے بازیاب۔ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی کوششوں سے لاپتہ گلشیر ولد عبدالمجید ساکن ڈبک گیبن اج جمعرات کو بازیاب کیے گئے۔انہیں تین ماہ قبل گیبن سے لاپتہ کیا گیا تھا جن کی بازیابی کے لیے اہل خانہ نے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے ملاقات میں اپیل کی تھی۔
اہل خانہ نے گلشیر کو بازیاب کرانے پر ڈپٹی کمشنر کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے، یاد رہے کہ کل بھی ایک لاپتہ شخص کو ڈپٹی کمشنر نے بازیاب کرایا تھا جب کہ اس سے قبل متعدد لاپتہ افراد ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی زاتی کوششوں سے بازیاب کیے گئے تھے۔