|

وقتِ اشاعت :   July 19 – 2025

کوئٹہ :  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ 25جولائی کوئٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ بارڈربندش,بے روزگاری,بدامنی کے خلاف,سی پیک کے ثمرات,حقوق کے حصول کیلئے بلوچستان کے عوام کاپرامن جمہوری احتجاج ہوگالانگ مارچ کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے

لانگ مارچ میں تمام اضلاع کے ہزاروں لوگ ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیراہتمام کلی ملازئی میں لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں حق دوکچلاک کوجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا

جلسہ سے نائب امیرجماعت اسلامی بلوچستان حافظ نورعلی امیرجماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند,عبدالرحیم ناصر ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے نوجوان عوام وشہری لانگ مارچ میں بھرپورشرکت کرکے حقوق کے حصول ظلم لاقانونیت بدعنوانی وبدامنی کے خلاف مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں مذاہمت کریں گے اسلام آباد کے حکمرانوں سے حقوق لے لیں گے۔

مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہم لاشیں اٹھااٹھاکرجنازوں کوکندھے دے دیکرتھگ گیے ہیں جگرگوشے لاپتہ اوران کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں ہمارے سامنے ہمارے وسائل لوٹے جارہے ہیں

معدنیات زمینوں پرقبضے ہورہے ہیں بدترین بے روزگاری غربت کے باوجودبلوچستان کے عوام پربرادراسلامی ممالک ایران افغانستان سے قانونی تجارت جوکہ دہائیوں سے جاری تھی بندکی گئی اس ظلم وجبرلاقانونیت پرہمیں احتجاج کاحق حاصل نہیں۔پرامن احتجاج پرگرفتاری تشددپرپھنساکرجھوٹے مقدمات بنائے جاتے ہیں ان مظالم سے تنگ آکرہم نے مظلوم عوام کوساتھ ملاکراسلام آبادکی طرف لانگ مارچ کافیصلہ کرلیااختیارات اسلام آباد کے بے حس حکمرانوں کے پاس ہیں بلوچستان کے حکمران بے اختیارہیں۔

ہم ظلم وجبرلاقانونیت کے خلاف متحدہوں گیتوحقوق کی راہ ہمواراورلاقانونیت سے نجات مل سکتی ہے بلوچستان میں انصاف ناپیدحقوق انصاف کیلئے آوازبلندکرنے پرپابندی شہراہیں شہری وعوام غیرمحفوظ ہیں ہمارے سکول کے ننے بچوں کوغائب کرکے قتل کیے جاتے ہیں ہماری جان ومال شاہراہیں وٹرانسپورٹ کی حفاظت میں سیکورٹی ادارے اسلام آباد کے حکمران ناکام ہوئے ہیں

جماعت اسلامی اسمبلی کے اندروباہرعوام کے حقوق کے حصول ظلم وجبرلاقانونیت کے خلاف جدوجہدکرتی رہے گی اسلام آباد لانگ مارچ پرامن تاریخی وکامیاب ہوگااوراس عوامی احتجاجی لانگ مارچ کی بدولت حقوق کے حصول ہموارظلم جبرلاقانونیت بدامنی کاخاتمہ جگرگوشوں کی بازیابی بارڈربندش کاخاتمہ ہوگا