|

وقتِ اشاعت :   July 19 – 2025

معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر آئی ایس پی آر نے حقائق پر مبنی ڈاکیومنٹری ریلیز کردی ہے،جسے ناظرین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ریلیز ڈاکیومنٹری میں معرکہ حق کے تمام واقعات کو ترتیب کے ساتھ بیان کیا گیا ہے، ڈاکیومینٹری میں بھارتی شہریوں نے پہلگام واقعے پر سوالات اٹھائے، پاکستان کی طرف سے تحقیقات کی پیشکش، بھارتی طیاروں کا ملبہ اور بھارت کی جانب سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے اور مساجد کو نقصان پہنچانے کے شواہد شامل کیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ دستاویزی فلم میں معرکہ حق کے دوران تباہ ہوئے بھارتی طیاروں کا ملبہ دکھایا گیا، ڈاکیومنٹری میں بھارتی شہری پہلگام واقعے کو فالس فلیگ آپریشن کہہ رہے ہیں اور ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی پر سخت سوالات اٹھا رہے ہیں، بھارتی شہری پہلگام واقعے کے ذمہ داران کو ہٹانے کا بھی مطالبہ کر رہے ہیں۔

دستاویزی فلم میں یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ بھارت اب تک دنیا کو کوئی ثبوت کیوں پیش نہیں کر سکا، میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق متعدد حقائق بھی شامل ہیں۔ ڈاکیومنٹری میں بین الاقوامی میڈیا کے بھارتی طیاروں کے گرائے گئے طیاروں کا ملبہ بھی دکھایا گیا ہے۔