|

وقتِ اشاعت :   July 19 – 2025

پنجگور : میونسپل کارپوریشن پنجگور شکیل احمد قمبرانی، سول سوسائٹی پنجگور کے کنوینیر اور رکن سینٹرل کمیٹی بی این پی عوامی حاجی افتخار بلوچ،جے یو آئی کے مرکزی رہنما حاجی عبدالعزیز بلوچ، بی این پی مینگل کے رہنما عبدالقدیر بلوچ، مسلم لیگ ن کے رہنما اشرف ساگر بلوچ ، جماعت اسلامی کے رہنما مولانا نورمحمد بلوچ، حافظ صفی اللہ بلوچ ، بارڈر بچاو تحریک کے سربراہ سعود داد بلوچ، انجمن تاجران کمیٹی کے قائم الدین بلوچ، بی این پی عوامی کے حاجی یاسین زہری، واجہ علی جان، حق دو تحریک کے رہنما ملا فرہاد بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کسی بھ معاشرے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے امن کے بغیر کسی بھی معاشرے میں زندگی گزارنا نا ممکن ہے

آج پنجگور میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے

روزانہ کی بنیاد پر اہلیان پنجگور اپنے پیاروں کے جنازے اٹھانے پر مجبور ہیں چوری ڈکیٹی و ڈاکہ زنی کا بازار گرم ہے ان تمام صورتحال میں جب تک ہم زمہ داروں کا تعین نہیں کریں گے اس وقت تک پنجگور میں امن لانا لا حاصل ہے سی پیک روڈ مکمل طور پر مسلح جہتوں کے کنٹرول میں ہے دن دہاڑے لوگوں سے بھتہ خوری کا بازار گرم ہے ہر آنے جانے والے گاڑی سے بھتہ وصولی کی جارہی ہے یہ کس کی پشت پناہی میں ہو رہا ہے روزانہ لاکھوں روپے کے پیسے کس کیلئے جمع ہو رہے ہیں

پورے پنجگور کو معلوم ہے اور پنجگور کے امن و خراب کرنے میں ان مسلح جہتوں کا بڑا کردار ہے جو لوگ سی پیک پر دن دہاڑے بھتہ لینے کی جرات کر سکتا ہے اس کیلئے کسی غریب شخص کی گاڑی کو چھیننا اور کسی دوکان دار کی دوکان کو لوٹنا بڑی بات نہیں ہے اس کے علاؤہ بارڈر کو پیکج کے نام پر تباہ و برباد کیا گیا ہے لوگ کئی کئی مہینوں تک اپنے ٹرپ کے انتظار میں بیٹھے ہیں لیکن بااثر شخصیات کی گاڑیاں روزانہ درجنون ٹرپ لگا رہے ہیں اس پیکج سسٹم کے منفی اثرات پنجگور کے امن و امان پر پڑ رہے ہیں پنجگور کے عوام کو معلوم ہونا چاہیے کہ کس کی پشت پناہی میں سابقہ ڈپٹی کمشنر پنجگور نے پیکج سسٹم کا بازار گرم کیا ہوا تھا اور کون لوگ اس پیکج سسٹم سے غریب عوام کا خون چوس رہے تھے آج اسی سسٹم کے اثرات پورے پنجگور پر پڑ رہے ہیں اس وقت پنجگور میں چوری ڈکیٹی ڈاکہ زنی سمیت قتل و غارتگری کا بازار بھی گرم ہے

مگر دوسری جانب ایک سیاسی جماعت کا ایم پی اے روازنہ شام کو وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کے گھر جاکر محفل سجانے میں مصروف ہے یہاں لوگ ماتم کرنے پر مجبور ہیں اور وہاں انہیں محفل سجانے سے فرصت نہیں حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے اور وزیر اعلیٰ کا درباری ہوتی ہوئے پنجگور کے امن و امان کیلئے موصوف کا کیا کردار ہے؟ البتہ حالات کی خرابی، سی پیک روڈ پر بھتہ خوری اور پیکج مافیا کی پشت پناہی میں موصوف شخص صف اول میں ہے

اول ضرورت اس بات کی ہے کہ جن لوگوں اور جن جہتوں کی وجہ سے پنجگور کا امن و امان متاثر ہو رہا ہے انہی کی نشاہدہی کی جاہے اور انہی عوام کے سامنے لایا جائے اس کے علاؤہ پنجگور سمیت بلوچستان کے ہردلعزیز لیڈر اور سینئر سیاسی قائد راجی راہشون واجہ میر اسداللہ بلوچ کے گھر کر چھاپہ ایک واضح مثال ہیں کہ یہاں کوئی بھی شخص محفوظ نہیں ہے راجی راہشون نے اپنی پوری زندگی بلوچ قوم کیلئے وقف کردی ہے آپ نے ہمیشہ بلوچستان کے مظلوم عوام کا مقدمہ لڑا ہے آپ کے اپنے عوام کیلئے کیے گئے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں بلکہ آپ وہ لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی ہے آپ کے گھر پر چھاپہ پورے پنجگور کے گھروں پر چھاپہ ہے ان سب کے باوجود آپ کے گھر پر چھاپہ مار کر جمہوریت کی توہین کی گئی ہے جس کی اس اجلاس کی توسط سے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور یہ پیغام دیتے ہیں کہ راجی راہشون کے گھر پر چھاپے سے عوام کے جذبات کو شدید مجروح کیا گیا ہے آپ کے ہزاروں چاہنے والے آپ کے حکم کے پابند ہیں۔

امن و امان پر گرینڈ اجلاس کے شرکاء￿ نے مطالبہ پیش کیا کہ سی پی روڈ پر مسلح جہتوں کی بھتہ خوری کو فوراً بند کیا جائے۔

بارڈر پر پیکج سسٹم کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائیپنجگور میں امن و امان کی بحالی کیلئے زمہ داروں پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ وہ حکومت وقت کے اتحادی کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کریںپنجگور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے چوری ڈکیٹی اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کیے جائیں لوگوں کی مال و جان کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال ہونے سے محفوظ رکھا جائیپنجگور میں منشیات کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے ۔پنجگور میں ڈی پی او کا تبادلہ کیا جائے