|

وقتِ اشاعت :   July 19 – 2025

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی قائد نواب زادہ شا ہ زین بگٹی نے بگٹی ہاوس کوئٹہ میں پارٹی کارکنان نے ملاقات کی۔

اس موقع پر پارٹی کے مختلف ونگز کے عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

نواب زادہ شاذہیں بگٹی نے کارکنان کے حوصلے اور پارٹی کے ساتھ ان کی وابستگی کو سراہا اور کہا کہ جمہوری وطن پارٹی کی اصل طاقت اس کے مخلص اور قربانی دینے والے کارکنان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواب اکبر خان بگٹی کی قربانیاں اور نظریات ہماری رہنمائی کرتے ہیں اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق، وسائل اور عزت کی حفاظت کے لیے متحد رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کا مقصد عوامی مسائل کو اجاگر کرنا اور صوبے میں امن و خوشحالی کے لیے بھرپور جدوجہد کرنا ہے۔اس ملاقات میں کارکنان نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور پارٹی کے تنظیمی امور پر قائد کو بریفنگ دی۔ نواب زادہ شاذہیں بگٹی نے تمام مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ جمہوری وطن پارٹی عوام کے دلوں کی آواز ہے،

جسے مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے تمام کارکنان کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور جمہوری وطن پارٹی ہر مشکل وقت میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔