|

وقتِ اشاعت :   July 21 – 2025

گوادر :  مسلح افراد جوڈیشل لاک اپ گوادرمیں گھس گئے ، اسلحہ کے زور پر منشیات کے مقدمے میں قید چار قیدیوں کو بھگا کر لے گئے ،

ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد گوادر کے جوڑیشل لاک اپ میں گھس گئے اور اسٹاف کو یرغمال بنا کر وہاں قید چار ملزمان کو اپنے ساتھ لے گئے واقع پیر کی دوپہر کو پیش آیا پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار مسلح افراد جوڈیشل لاک اپ کے اندر زبردستی گھس گئے

اور وہاں موجود اسٹاف کو یرغمال بناکر منشیات کے کیس میں قید چار قیدیوں کو فرار کرکے لے گئے ،فرار ہونے والے قیدی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے ایک ایس ایم جی لوڈیڈ میگزین اور ایک جی تھری لوڈیڈ میگزین چھین کر لے گئے ۔

پولیس کے مطابق لاک اپ سے فرار ہونے والے قیدیوں کو کچھ ماہ قبل اینٹی ناکورٹکس فورس نے گرفتار کیا تھا اور ان سے کروڑوں روپے کی منشیات برامد کی تھی فرار ہونے والے قیدیوں میں علی بخش ۔ وسیم ۔ محیب اور شے حق شامل ہیں ، فرار ہونے والے قیدیوں میں تین کا تعلق دشت اور ایک تربت سے ہے ۔