|

وقتِ اشاعت :   July 21 – 2025

کوئٹہ؛ نواب محمدخان شاہوانی،سردارکمال خان بنگلزئی، سردار محمد عظیم جان محمد شہی سردارعاصم جان سرپرہ ،سردارزادہ میرجاوید عزیز لہڑی نے سردارشیرباز خان ساتکزئی کے گھرپرچھاپے چادر وچاردیوار کے تقدس کی پامالی اورانہیں گرفتارکرکے تھانے منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ

ڈیگاری میں پیش آنیوالے واقعہ کوجوازبناکرقبیلے کے سربراہ کے گھر پر چھاپہ مارنااورانہیں گرفتارکرکے تھانے منتقل کرنا کسی صورت درست عمل نہیں،

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ پولیس نے سردارشیربازساتکزئی کے گھرپرچھاپہ مارکرچادروچاردیواری کے تقدس کوپامال کرتے ہوئے انہیں ان کے خاندان کے دیگرافرادکے ہمراہ گرفتارکرکے تھانے منتقل کیاہے

جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔سردارشیربازساتکزئی اپنے قبیلے کے سربراہ ہے انہیں اس طرح سے گرفتارکرکے تھانے منتقل کرنے کاعمل انتشارپھیلانے کے سوا کچھ نہیں انہوں نے کہاکہ ڈیگاری میں پیش آنیوالے واقعہ میں پولیس نے اگرگرفتاریاں کرنی ہے

توفریقین کوگرفتارکریں جو اس عمل میں ملوث ہیں نہ کہ قبیلے کے ایک فریق کی کارستانی کوجوازبناکر قبیلہ کے سربراہ کے گھرپرچھاپہ ماراجائے۔انہوں نے کہاکہ پولیس اورانتظامیہ کایہ عمل کسی صورت درست نہیں۔انہوں نے کہاکہ سردارشیربازخان ساتکزئی ان کے خاندان کے دیگرافرادکی غیرقانونی گرفتاری گھرپرچھاپے اور چادروچاردیواری کے تقدس کوپامال کے خلاف سراوان کے سرداران جلدآئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کرینگے۔