کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں عورت اور مرد کے قتل کیس میں گرفتار ایک اور ملزم کو ایس سی آئی ڈبلیو کے حوالے کردیا گیا ۔
منگل کو پولیس نے ڈیگاری میں مرد اور عورت قتل کیس میں نامزدگرفتار ملزم بشیراحمد کو جوڈیشل مجسٹریٹ 12 سیف اللہ ترین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت پولیس نے ملزم نے دو روزہ ریمانڈ کی استدعاکی جس پر جج نے بشیراحمد کو دوروزہ ریمانڈ پر سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا ۔
واضح رہے کہ فائرنگ کے واقعہ کی ویڈیو میں بشیراحمد کو دیکھا جاسکتا ہے