ڈیرہ مرادجمالی: نصیرآباد پولیس کی چوروں ڈاکووں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شکارپور کے کچے کے دو بین الصوبائی ڈاکو گینگ گرفتار، 4 مغوی بازیاب، بھاری مقدار میں منشیات، اسلحہ مسروقہ موٹرسائیکلیں اور نقدی برآمد تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ کے خلاف انجمن تاجران کے سخت احتجاج کے بعد نصیرآباد پولیس پولیس تھانوں سے نکل کر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے شکارپور اور جیکب آباد کے کچے کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک بین الصوبائی ڈاکوؤں کے گینگ گرفتار کر لیے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران 4 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروایا جبکہ ڈکیتی کی مد میں 9 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی اس حوالے سے سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی میں ایس ڈی پی او، اے ایس پی محمد طیب اقبال نے اہم پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں ایس ایچ او سٹی غلام علی کنڈرانی، ایس ایچ او منگولی محمد عمر اعوان، ایس ایچ او منجھوشوری بہادر علی ڈومکی اور ایس ایچ او صدر محمد خان محمد حسنی سی آئی اے انچارج نصیرآباد طالب حسین لاشاری ولی محمد رند بھی موجود تھیپریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ گرفتار گینگ پولیس کو 10 سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔
آپریشن کے دوران 11 لاکھ روپے نقدی، 4 موٹرسائیکلیں، 1680 گرام آئس، 86 گرام ہیروئن، 20 کلوگرام چرس، 63 بوریاں پان پراگ، 55 بوتلیں ایرانی شراب، 24 کین ایرانی مالٹا اور 04 مشکوک موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں پولیس نے اس کارروائی کے دوران نصراللہ بنگلانی سمیت ڈاکوؤں کے 30 سے زائد سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا، جو مختلف سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھییہ مشترکہ آپریشن سی آئی اے اور پانچ پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز پر مشتمل خصوصی ٹیموں نے انجام دیا،
جس میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں اے ایس پی محمد طیب اقبال نے کہا کہ نصیرآباد پولیس کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور انداز میں جاری ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ نصیرآباد ڈیرہ مرادجمالی منجھوشوری سمیت دیگر علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر سرگرم ہوگئے روانہ کی بنیاد وں تاجروں عام شہریوں سے نقدی موبائل سائیکلیں چھینے لگے تھے جس پر انجمن تاجران نے شدید کیا شٹرڈاؤن ہڑتال احتجاجی ریلیاں نکالی جس کے بعد پولیس سرگرم ہوگئی تھی،