|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2025

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹائون میں بجلی کاٹنے پر دکانداروں کا احتجاج،راستہ نہ دینے پر گاڑی سواروں کی فائرنگ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے مشتعل ہجوم نے ملزمان کی گاڑی نذر آتش کر دی۔

پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹاون کے علاقے چاندی چوک پر واقعہ مارکیٹ کی کسیکو عملے نے بجلی کاٹ دی تھی جس کے خلاف دکانداروں نے روڈ بلا ک کر کے احتجاج کیا اسی دوران ایک گاڑی میں سوار دو افراد نے راستہ مانگا مظاہرین نہ راستہ نہیں دیا جس پر گاڑی سواروں نے فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ دکاندار زخمی ہو گئے علاقے میں بھگڈر مچ گئی

گاڑی سوار گاڑی چھوڑ کر پیدل فرار ہو گئے مشتعل ہجوم نے گاڑی کو آگ لگا دی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ فائر برگیڈ نے آگ پر قابو پایا پولیس نے روڈ بلاک کرنے اور گاڑی جلانے کے الزام میں 11افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔