کوئٹہ : مکران کے علاقے میں 2 مسافر کوچز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مکران کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار 2 مسافر کوچز آپس میں ٹکرانے سے 3 افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کے اطلاعات ملی ہیں
نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔