|

وقتِ اشاعت :   July 26 – 2025

کوئٹہ: جماعت اسلامی کا کوئٹہ سے اسلام آباد کے لیے بلوچستان کے حقوق کے حصول لاقانونیت بدامنی بارڈربندش،لاپتہ افراد لاشوں کی برآمدگی سی پیک ثمرات سے محرومی سیکورٹی فورسزکے منفی رویے بدامنی کے خلاف مولاناہدایت الرحمان بلوچ کی قیادت میں لانگ مارچ جمعہ کی شام لورالائی ہفتہ کی شام درجنوں رکاوٹیں ہتھکنڈے توڑکرملتان پہنچ گیا۔

اس دوران ایف سی پولیس لیویزحکومت وسیکورٹی فورسزکی جانب سے چیک پوسٹوں ایک ضلع سے دوسرے ضلع پہنچنے پراجازت نہ ملنے کاکہہ قافلے کوگھنٹوں روکھے رکا

۔بعض جگوں پردھکم پھیل بدتمیزی بداخلاقی کامظاہرہ بھی کیاگیاجس پرمولاناہدایت الرحمان بلوچ نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اسمبلی میں تحریک استحقاق لانے کہا۔

بلوچستان کے علاقوں کچلاک بوستان خانوزئی مسلم باغ قلعہ سیف اللہ لورالائی میختررکنی ماہیل راڑہ شم کنگری سمیت پنجاب کے فورٹ منرومیں علاقے کے عوام جماعت اسلامی کے کارکنان نے بھرپوراستقبال قائدین پرپھول نچھاورکیے جگہ جگہ استقبالی تقاریب سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیرمولانا ہدایت الرحمان بلوچ عبدالمتین اخوندزادہ مرتضی خان کاکڑ زاہداختربلوچ ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حکمران وزیراعلیٰ گونرصوبائی حکومت بے اختیارہیں ہم جائزمطالبات لیکرجائز حقوق کیلئے محسن نقوی کے پاس اسلام آباد جارہے ہیں .ڈیرہ غازی خان پہنچنے

پرشانداربھرپوراستقبال ڈیرجماعت نے ظہرانے کابھی اہتمام کیا تھااس موقع پرپل ڈاٹ چوک پربہت بڑے استقبالی جلسے سے امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ امیرجماعت اسلامی پنجاب سیدذیشان اختر،پروفیسر رشیداختر ودیگرنے خطاب میں کہاکہ پنجاب وبلوچستان ریاستی مظالم کے خلاف ایک ہے بلوچستان سمیت ہرجگہ بلوچ پشتون پنجابی کاقاتل ریاست ہے بلوچستان میں سیاسی جمہوری حقوق کیلئے احتجاج پرکیوں پابندی ہے بلوچستان والے پرامن جمہوری لوگ ہیں ہمیں غدارکیوں سمجھا جارہا ہے بلوچستان کے عوام سے زیادتیاں بندکی جائے لاپتہ افراد کو بازیاب بارڈرزکھول دیے جائیں قوموں کولڑکاوسائل ہڑپ کرنے سے گریزکیاجائے۔

جماعت اسلامی بلوچستان کی محرومیوں زیادتیوں ناانصافی بارڈربندش طاقت کااستعمال فوجی آپریشن لوگوں کو لاپتہ کرنے مسخ شدہ لاشیں پھینکنے سی پیک کے ثمرات عوام کے حقوق کے حصول کیلئے اسلام آباد جارہے ہیں ایف سی کی زیادتیوں لوٹ ماربداخلاقی بھتہ خوری کسی صورت برداشت نہیں کر یں گے ایف سی کو بلوچستان سے بے دخل کرکے پولیس لیویزکووسائل اختیارات دیے جائیں اسلام آباد سے خیرات نہیں حقوق مانگ رہے ہیں۔ حکمران سیکورٹی ادارے ہمارے راستے میں رکاوٹ نہ بنے ہم پرامن جمہوری لوگ ہیں شرپسندوں دہشت گردوں سے ہمارا تعلق نہیں۔جماعت اسلامی آئینی قانونی معاشی حقوق عوام کیلئے مانگ رہے ہیں ۔