کوئٹہ: امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان سینٹر مولانا عبدالواسع نے جمعیت علماء اسلام ضلع قلعہ سیف اللہ کی مجلس عمومی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑیں گے
پارلیمانی قیادت انکی مسائل کی حل کیلئے سنجیدہ ہے جمعیت علماء اسلام کا مخدوش صورتحال میں صوبے کیلئے گران قدر خدمات ہے صوبے کی تعمیر و ترقی میں جمعیت علماء اسلام کا کلیدی کردار رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے محدود مدت اور کم وسائل میں صوبے کیلئے بڑے بڑے منصوبے دئے ہیں ہم نے صوبے کا مقدمہ ہر فورم پر لڑا ہے جسکی ہمیں سیاسی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں مسائل حل کرنے کی اہلیت ہے اور نہ ہی سکت ہے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کو کبھی تنہاء نہیں چھوڑے گے ہمارے در انکے لئے ہر وقت کھلے ہم جمعیت علماء اسلام کی قیادت اپنے کارکنوں کی ہر ممکن خدمات کرنے اور انکی مسائل کی حل کیلئے ہمیشہ صف اول میں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہر وقت دنیائے کفر کی سازشوں کا مقابلہ کرتی آرہی ہے ہمارا اہم مشن ہی شعائر اسلام کی حفاظت کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ غیر مرئی قوتیں جمعیت علمائاسلام کی راستے میں ہمشہ رکاوٹ بنی رہتی ہے کارکن اپس میں وحدانیت پیدا کریں ،سازشی عناصر زاتی مفاد میں جمعیت علماء اسلام کی جڑیں کھوکھلی کر رہی ہے ان سب عوامل سے ہوشیار رہیں ۔انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ملکی مخدوش صورتحال میں بھی قوم کا مقدمہ لڑھ رہے ہے انکی عظیم مقصد کی تکمیل کیلئے کارکن اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں ۔انہوں نے کہا کہ دنیائے کفر اسلام کے خلاف ہر ممکن اقدمات کر رہے ہیں امت مسلمہ کا واحد لیڈر جو بیک وقت ملک اور اسلام کا مقدمہ ببانگ دھل لڑ رہے ہیں انکے ساتھ شانہ بشنہ کھڑے ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار رہیں