اسلام آباد: اسلام آباد میں گدھے کا گوشت برآمد ہونے کا معاملہ،گرفتارغیرملکی کا نام زونگ وی،حال ہی میں 90 دن کے ویزے پرپاکستان پہنچا تھا ، گوشت کسے اورکہاں فروخت کیا جاتا تھا، اس حوالے تحقیقات جاری ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق گدھوں کو کاٹنے والی جگہ سے سینکڑوں کھالیں بھی برآمد ہوئیں کھالیں گوادر لیجا کر بیرون ملک ایکسپورٹ کی جاتی تھیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام پنجاب کے مختلف علاقوں سے شہری یہاں گدھے فروخت کرنے کیلئے آتے تھے ۔چھاپے کے وقت موقع پرموجود پاکستانی افراد فرار ہو گئے تھے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ گدھے جگہ کاٹنے والی جگہ کا مالک جیانگ لیانگ بیرون ملک ہے غیرملکی کوٹرانسلیٹرکی سہولت حاصل ہے تفتیش میں تاحال خاطرخواہ معلومات نہ مل سکیں۔