|

وقتِ اشاعت :   July 29 – 2025

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کابینہ میںتبدیلی کے حوالے سے علم نہیں،

وزیراعلیٰ ہی اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ کہہ سکتے ہیں، صادق ادوزئی کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ میری گاڑی کو روک کر بدتمیزی کر سکیں وہ اسمگلنگ کریں ہم عزت کی سیاست کرتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ بلوچستان کایبنہ میں تبدیلی کی خبریں سوشل میڈیاپر ہی سنی ہیں مجھے اس بارے میں علم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہی بتا سکتے ہیں کابینہ میں جب تبدیلی ہوگی تو سب کومعلوم ہوجائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صادق ادوزئی کے بھائی نے ہمارے خلاف جنرل الیکشن لڑا اور پورے حلقے سے 120ووٹ لیے بعدازاں 15پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ میں انہوں نے ہماری حمایت کی ان کے 120ووٹوں کے تناسب سے حساب کر لیا جائے کہ 15پولنگ اسٹیشنز میں ان کے کتنے ووٹ ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم مڈل کلاس سے آئے ہیں اور عزت کی سیاست کرتے ہیں صادق ادوزئی کا کام ہی اسمگلنگ ہے وہ ابھی سیاست سیکھ رہے ہیں ان کی اتنی حیثیت نہیں کہ وہ میری گاڑی کے سامنے آئیں ۔