تربت : بی ایس او ایکس کیڈرز فورم کے مرکزی ترجمان نے کیڈر کے بانی رْکن بی ایس او ( BSO ) کے سابق مرکزی چیئرمین و انسانی حقوق کے کارکن چیئر مین عمران بلوچ جو 3MPO کے تحت گزشتہ چار مہینے سے سینٹرل جیل گڈانی میں قید ہیں کے متعلق اپنی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہو کہا کہ جیل انتظامیہ بلوچ دشمن پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔
آئے روز مختلف طریقے سے کامریڈ عمران کو ذہینی ٹارچر کر رہے ہیں انہیں تنہا 24 گھنٹے ایک کمرے میں قید رکھا ہے کمرہ جنگلی کیڑے مکوڑوں کے ساتھ بچھوؤں اور سانپوں کا بسیرا ہے جو رات بھر انہیں سونے نہیں دیتے انہیں وقت پر کھانا نہ پانی دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کی صحت بگڑ رہی ہے اور اب انہوں نے دو دن سے بھوک ہڑتال کیا ہوا ہے
جس کی وجہ سے ان کی حالت مزید خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔ہم انسانی حقوق کے تنظیموں اور سیاسی و سماجی کارکنوں سے گزارش کرتے ہیکہ وہ جیل انتظامیہ کے ان ظالمانہ حرکتوں کے خلاف آواز بلند کریں۔