|

وقتِ اشاعت :   July 29 – 2025

ایرانی ترجمان دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات میں کوئی مداخلت نہیں کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی ترجمان دفتر خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکی الزام قطاً بےبنیاد ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران غزہ میں جاری نسل کشی کی مذمت کرتا ہے اور مظالم کو روکنے والے ہر عمل کی حمایت کرے گا۔

ترجمان ایرانی دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ حماس کے مذاکرات کار مذاکرات کرنے کی اچھی صلاحیت رکھتے ہیں، انہیں غزہ کے لوگوں کے مفادات کا درست ادراک ہے۔