کوئٹہ : شہید نوابزادہ میر حقمل رئیسانی کی 14ویں برسی کی مناسبت سے سراوان ہاس میں خصوصی تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں شہید حقمل رئیسانی شہید سراج رئیسانی سمیت تمام شہدائے وطن یے درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گی
شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی کے بڑے صاحبزادے 18 سالہ حقمل رئیسانی 29 جولائی 2011 میں مستونگ میں فٹ بال میچ کے بعد بم دھماکے میں شہید ہو گئے تھے نوابزادہ میر حقمل رئیسانی کییوم شہادت کی مناسبت سے ایم این اے نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے ساراوان ہائوس میں منعقدہ تقریب میں اپنے تعزیتی پیغام میں شہیدکوخراج عقیدت پیش کیا۔
اورکہاکہ ان کے والد شہید نوابزادہ میرسراج خان رئیسانی اور بھائی شہید نوابزادہ میرحقمل رئیسانی نے ارض پاک کیلیے جانوں کانذرانہ پیش کیا۔ پاکستان کے لیے ہمارا لہو کل بھی حاضر تھا اور آج بھی اور آئندہ بھی کسی قربانی سیدریغ نہیں کریں گے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں خلاف پاکستان کی سیکیورٹی فورسزکے کارروائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔