چاغی: بلو چستان کے ضلع چاغی میں افغان مہا جرین کو 24گھنٹوں میں نکل جا نے کی تنبہ، افغانستان واپس نہ جانے والے افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی کا اعلان۔
تفصیلا ت کے مطابق ضلع چاغی پولیس کی جانب سے تمام افغان مہاجرین کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 24گھنٹوں کے اندر اندر اپنے ملک افغانستان واپس چلے جائیں۔
اس مدت کے بعد غیر قانونی طور پر بلوچستان میں موجود افغان مہاجرین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ فیصلہ حکومت بلوچستان کی ہدایت پر لیا گیا ہے۔
پولیس اعلامیے کے مطابق صرف وہ افغان مہاجرین بلوچستان میں رہ سکتے ہیں جن کے پاس افغان پاسپورٹ اور پاکستانی ویزا یا ACCA/POR کارڈ موجود ہو۔