|

وقتِ اشاعت :   July 31 – 2025

کوئٹہ: بی ایس او (پجار)، بی ایس او، پشتون اسٹوڈنٹ فیڈریشن، ،پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن، کی جانب سے بی ایس او پجار کے مرکزی چیرمین بوہیر صالع بلوچ کی پشتنخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی دفتر آمد۔

پشتونخواہ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے مرکزی،صوبائی و ضلعی قیادت سے تفصیلی ملاقات –

دونوں قیادت نے بلوچستان یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقع کی شدید ترین الفاظ میں مزمت کی –

بی ایس او پجار کے مرکزی چیر مین بوہیر صالع بلوچ نے دیگر ہم خیال طلبہ تنظیموں کی طرف سے یونیورسٹی آف بلوچستان میں پی ایس او اور بی ایس او کے درمیان ناخوش گوار واقع کو گفت شنید سے حل کرنے کی اپیل کی –

جس پر پشتونخوا اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن نے بی ایس او پجار اور دیگر طلبہ تنظیموں کی کوششوں کا سراہا اور بلوچستان کے تعلمی اداروں میں صحت مند تعلمی ماحول کو برقرار رکھنے میں بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر بی ایس او اور پی ایس او کے درمیان یونیورسٹی آف بلوچستان میں حالیہ پیش آنے والے ناخوشگورا واقعات کی مکمل طور پر سدباب اور زمہ داروں کے خلاف بلا رنگ و نسل کاروائی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

پشتون اسٹوڈنٹس آرگینائزیشن کی جانب سے بی ایس او ، بی ایس او پجار، پشتون اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے جانب سے نامزد کردہ کمیٹی کے سربراہ بی ایس او پجار کے مرکزی چیرمین بوہیر صالع بلوچ کی سربرائی میں بی ایس او اور پی ایس او کے درمیان ایک مہنیہ کی جنگ بندی پر اتفاق کرکے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کر کے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا باقی چیزوں پر دوبارہ اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق بھی ہوا اس پورے جنگ بندی کے عمل میں پروفیسر ڈاکٹر عالم ترین نے کلیدی کردار ادا کیا

اجلاس میں میں موجود پی ایس او کے مرکزی و دیگر عہدیداراں مرکزی تنظیم؛ سیف اللہ خان (مرکزی آرگنائزر) اسفند کاکڑ (مرکزی اطلاعات آرگنائزر) محمود اچکزئی (مرکزی مالیات آرگنائزر) نواز خپلواک (مرکزی افس آرگنائزر) صوبائی تنظیم؛ وارث افغان (صوبائی ارگنائزر) رحمت سنزر (صوبائی ثقافت آرگنائزر) حفیظ اللہ یاد (صوبائی ڈپٹی آرگنائزر و ضلعی اطلاعات سیکرٹری) قربان ننگیال (صوبائی ڈپٹی آرگنائزر) احسان اچکزئی (صوبائی ڈپٹی آرگنائزر) ضلعی تنظیم؛ یار محمد بریال (ضلع سیکرٹری) نقیب ستورء (ضلع ڈپٹی سیکرٹری و ہاسٹل سیکرٹری) یونیورسٹی تنظیم؛ ضیاء خان کاکڑ (یونیورسٹی سیکرٹری) شاہ زیب خانزادہ (یونیورسٹی اطلاعات سیکرٹری) ابراہیم خان (یونیورسٹی مالیات سیکرٹری) انعام کاکڑ (یونیورسٹی رابطہ سیکرٹری) سمیت دیگر زمدارن بھی موجود تھے