کراچی /کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے جمعہ کو یہاں کراچی بلاول ہاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی وزیر اعلی نے صدر مملکت کو بلوچستان میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت صحت، تعلیم، اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو اولین ترجیح دے رہی ہے
اور ان شعبوں میں متعدد منصوبے مثر انداز میں جاری ہیں وزیر اعلی نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، رفتار اور اعلی معیار کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ عوام تک حقیقی معنوں میں ثمرات پہنچ سکیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے عوامی خدمت کو اپنی پالیسی کا مرکز بنا لیا ہے اور ہر منصوبہ عوامی مفاد کو پیشِ نظر رکھ کر ترتیب دیا جا رہا ہے صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعلی بلوچستان کی قیادت اور حکومتی اقدامات کو سراہا انہوں نے بلوچستان میں قیام امن اور ترقی کے عمل کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی کو قومی ترقی کا سنگ بنیاد سمجھتی ہے